Aaj News

ترک وزیرخارجہ حقان فدان آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اوت حقان فدان کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے
شائع 03 جولائ 2025 04:51pm

ترک وزیرخارجہ حقان فدان آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ حقان فدان منگل کو پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترک وزیرخارجہ حقان فدان آئندہ ہفتے پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، حقان فدان منگل کو پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دوطرفہ امور اور اہم دفاعی و سفارتی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی قیادت، خاص طور پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، حقان فدان کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت ترکی کی جانب سے پیش کیے گئے تعاون کو سراہتی ہے اور اس کا شکریہ ادا کرے گی۔

پاکستان

Turkey

Turk Ambesdor