Aaj News

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا

عدالت نے مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی
شائع 03 جولائ 2025 02:05pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق کیس میں حکم امتناع واپس لیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست سننے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کی جانب سے دائر کی گئی اسی نوعیت کی درخواست واپس لے لی گئی، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہی معاملہ زیر سماعت ہے۔

کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق اے این پی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سماعت کرے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کی موجودگی کے باعث واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی پی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کو تحفظات ہیں۔اے این پی اور پی ٹی آئی پی دونوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں مخصوص نشستوں میں اُن کے حق سے کم نمائندگی دی گئی۔

peshawar

ANP

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)

PTIP

highcourt