Aaj News

لاہور ہائیکورٹ: قانون سازی تک ویپ ڈیلرز کیخلاف کارروائی روک دی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں
شائع 03 جولائ 2025 12:58pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور ہائیکورٹ نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے واضح ہدایت دی ہے کہ جب تک حکومت باقاعدہ قانون سازی نہیں کرتی، متعلقہ ادارے ویپ ڈیلرز کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔

عدالت نے دوران سماعت پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ کیا ویپ اور الیکٹرک سگریٹ کے حوالے سے کوئی قانون سازی کی گئی ہے؟ اگر قانون سازی نہیں ہوئی تو دکانداروں کو کام سے نہ روکا جائے۔

کیس کی سماعت جسٹس انوار حسین نے کی۔درخواست ویپ کے 74 ڈیلرز کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ویپ اور الیکٹرک سگریٹ کی بندش غیر قانونی ہے اور اس پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ ویپ کی فروخت پر کارروائی صرف اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب متعلقہ قانون موجود ہو۔

lahore

cigarettes

highcourt

Vape Dealers

Electric cigarettes