Aaj News

بجلی صارفین کیلئے بڑی رعایت: بنیادی ٹیرف میں اوسط 1.14 روپے فی یونٹ کمی

100 سے200یونٹ تک ٹیرف 22 روپے 44 پیسے ہوگا، نیپرا
شائع 02 جولائ 2025 01:54pm
Electricity Base Tariff Reduced by Rs1.14 Per Unit | Breaking News | Pakistan News

نیپرا نے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپیہ چودہ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے یہ فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے سے کم ہو کر 47.69 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف میں 1.15 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 10.54 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔

اسی طرح 101 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نیا ٹیرف 13 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے 100 سے 200 یونٹ کے درمیان استعمال پر ٹیرف 22.44 روپے فی یونٹ ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوام پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ حتمی اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

electricity

Electricity Tariff

National Electric Power Regulatory Authority (Nepra)

Electricity rates