Aaj News

قازقستان میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی عائد، صدر نے بل پر دستخط کر دیے

چہرے کی شناخت میں مداخلت کرنے والے لباس پر عوامی سطح پر پابندی عائد کی جائے گی، بل
شائع 02 جولائ 2025 01:28pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

قازقستان نے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے والے نقاب پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صدر نے اس سلسلے میں بل پر دستخط کرتے ہوئے قانون کو فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

قانون کے مطابق ایسے لباس جن سے چہرے کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو، اُن پر عوامی مقامات پر پابندی ہوگی۔ حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوامی مقامات پر لوگوں کی پہچان ممکن بنائی جا سکے۔

قازقستان میں یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل 2024 میں مسلم اکثریتی ملک تاجکستان نے بھی سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کر دی تھی، جس پر دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی تھی۔

نئے قانون پر مختلف حلقوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جب کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ قانون سیکیورٹی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

Kazakhstan

Banning the niqab