Aaj News

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے ،ٹرمپ

قطر اور مصر نے امن کے قیام کے لیے بہت محنت کی ہے، امریکی صدر
شائع 02 جولائ 2025 01:08pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی پر پیشرفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں واضح کیا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے اس معاملے پر سخت مؤقف کے ساتھ بات کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر اور مصر نے امن کے قیام کے لیے بہت محنت کی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے حتمی تجاویز جلد پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے حماس بھی اس معاہدے کو قبول کرے گی۔

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سات جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں اس اہم پیشرفت پر بات چیت متوقع ہے۔

Israel

Gaza

President Donald Trump