Aaj News

کراچی: لیاری گینگ وار کے کارندے کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ

وسیع اللّٰہ لاکھو کا ریڈ وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے اور اسے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ایس ایس پی ایس آئی یو
شائع 02 جولائ 2025 12:56pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

شہر قائد میں بھتہ خوروں کو لگام ڈالنے کے لیے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) متحرک ہو گیا ہے۔ لیاری گینگ وار کے خطرناک کارندے وسیع اللّٰہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے باضابطہ رابطہ کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق وسیع اللّٰہ لاکھو کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے اور اسے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وسیع اللہ لاکھو شہر میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

حکام کے مطابق وسیع اللہ لاکھو طویل عرصے سے بیرون ملک روپوش تھا اور کراچی میں مختلف علاقوں سے تاجروں اور شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصول کرنے میں ملوث رہا ہے۔ اس کی گرفتاری سے لیاری گینگ وار کے باقی نیٹ ورک کو بھی کمزور کرنے میں مدد ملے گی۔

ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور مفرور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

karachi

Interpol

Gang war

lyari gang war