Aaj News

گورنر سندھ نے سندھ فنانس بل 2025 کی منظوری دے دی

کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا
شائع 01 جولائ 2025 10:40pm

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025 کی منظوری دے دی جبکہ بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے سندھ فنانس بل 2025 کی منظوری دے دی، کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا۔

فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بل پر شفاف عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Governor Sindh

Finance Bill

kamran tessori

Finance Amendment Bill

Finance Amendment Bill 2025 26

sindh finance bill