Aaj News

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے آئندہ ماہ کے لیے ہوگا
شائع 30 جون 2025 05:39pm

صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ماہ جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 71 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ فی کلو قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کمی کی گئی ہے، صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔

نوٹیفکیش کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے آئندہ ماہ کے لیے ہوگا۔

OGRA

LPG

LPG price

oil and gas regulatory authority