Aaj News

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید 5 لاکھ روپے کے مچلکوں عوض ضمانت منظور ہوئی
شائع 30 جون 2025 04:51pm

لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی اور 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض صنم جاوید ضمانت منظور کرلی۔

صنم جاوید کی جانب سےمیاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صنم جاوید نے ریاست مخالف بات نہیں کی، عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظور کرے۔

ایف آئی اے لاہور نے ضمانت کی مخالفت کی جبکہ عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئےصنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Lahore High Court

sanam javed

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)