Aaj News

کراچی:موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کی نئی مہم، خلاف ورزی پر جرمانے، شہری پریشان

ہیں ہر چند ماہ بعد نئی نمبر پلیٹ کا حکم صادر کردیا جاتے ہے جو سراسر ظلم ہے ، شہری
شائع 30 جون 2025 02:38pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ایک بار پھر موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی مہم شروع کر دی ہے، جس کے تحت سندھی اجرک اور بڑے سائز کی نمبر پلیٹس لگوانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چند ماہ بعد نئی نمبر پلیٹ لگانے کا حکم آ جاتا ہے، جو نہ صرف مہنگا بلکہ غیر ضروری بوجھ بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل ریونیو کمانے کا ہتھکنڈہ بن چکا ہے۔

شہریوں کا کہناہے کہ ہر چند ماہ بعد نئی نمبر پلیٹ لگانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ہمیں 1850 روپے میں نمبر پلیٹ دے رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں وہی پلیٹ 600 روپے کی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اب ٹریفک کنٹرول کے بجائے صرف ریونیو جنریشن پر توجہ دے رہی ہے اور عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نمبر پلیٹس سے متعلق واضح، یکساں اور مستقل پالیسی وضع کی جائے، تاکہ ہر بار کی نئی مہم اور چالان سے نجات مل سکے۔

karachi

Traffic Police

Excise Department

motorcycle

NUMBER PLATES