Aaj News

بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 12 افراد ہلاک 34 زخمی

زخمی اسپتال منتقل جن میں 4 کی حالت تشویشناک، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں
اپ ڈیٹ 30 جون 2025 07:39pm

بھارتی ریاست تلنگانہ میں فارماسیوٹیکل کمپنی سگاچی انڈسٹریز کے یونٹ میں دھماکے اور آگ لگنے کے باعث کم از کم 12 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ ری ایکٹر یونٹ کے پاس ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں 4 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور 10 افراد اب بھی فیکٹری کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

واقعے کے بعد کمپنی کے شیئرز میں تقریباً 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

india

Blast

Hyderabad

Chemical factory

talangana

10 workers died