جاپان: رن وے پر بھالو کی چہل قدمی، فلائٹ آپریشن متاثر
بھالو کو پکڑنے کیلئے باقاعدہ طور پر شکاری کو بلایا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جاپان میں ائیر پورٹ کے رن وے پر بھالو کی چہل قدمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جاپان کے یاماگاتا ائیر پورٹ پر پیش آیا، جہاں ایک کالا چھوٹا بھالو رن وے پر مٹر گشت کرتا نظر آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور بھالو کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور بھالو کو رن وے پر پکڑنے میں مصروف ہوگئی جس کی ویڈیو عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی زینت بنی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھالوکی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں اور بھالو کو پکڑنے کیلئے باقاعدہ طور پر شکاری کو بلایا گیا۔
Flight operations
Bear walks
on runway
affected
مقبول ترین
تازہ ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔