Aaj News

کوئٹہ میں مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس
شائع 29 جون 2025 09:59pm

بلوچستان کے صوبائی دارلاحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے سریاب روڈ پر مقامی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مُسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جہاں مقتولین کی شناخت لعل خان اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی جبکہ متعلقہ پولیس تھانہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

بلوچستان

quetta

quetta firing