جعلی واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے مالیاتی فراڈ کرنیوالا گروہ بے نقاب، 6 ملزمان گرفتار
ملتان میں مالی فراڈ کرنے والوں کے خلاف این سی سی آئی اے کا ایکشن، واٹس ایپ، جعلی فیس بک آئی ڈیز اور جعلی جازکیش اکاؤنٹس کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 6 ارکان گرفتارگرفتار کرلئے۔
ملتان میں مالی فراڈ میں ملوث گروہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ وہ واٹس ایپ، جعلی فیس بک آئی ڈیز اور جعلی جازکیش اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔
کراچی میں بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک بے نقاب، 18 ملزمان گرفتار
ترجمان نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی کے مطابق یہ گروہ مختلف طریقوں سے عوام کو دھوکہ دے کر ان سے رقم بٹورتا تھا۔ سادہ لوح افراد کو انعامات، نوکریوں اور دیگر بہانوں سے پھنسایا جاتا تھا، اور بعد ازاں ان سے جازکیش یا دیگر موبائل بینکنگ ذرائع سے رقم منگوائی جاتی تھی۔
جعلی پولیس والوں کے روپ میں سائبر کرمنلز سے ہوشیار!!! حکومتی ایڈوائزری جاری
ترجمان این سی سی آئی اے کا مزید کہنا تھا گرفتار ملزمان میں محمد راشد، محمد عیسی، محمد یونس، محمد نصیر، محمد منیر اور محمد ندیم شامل ہے جبکہ دوسری جانب گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق گروہ کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ پیغام یا کال کی صورت میں فوری طور پرنیشنل سائبر کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔