Aaj News

اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملائیشیا میں منعقد ہونے والے آسیان علاقائی فورم پر بھی تبالہ خیال کیا گیا
شائع 29 جون 2025 05:21pm

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حقان فدان کے درمیان اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور 10 تا 11 جولائی کو کوالالمپور، ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم پر بھی بات ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Ishaq Dar

turkiye

hakan fidan

Minister Ishaq Dar

Foreign Minister Ishaq Dar

Deputy PM Ishaq Dar

Turkish Foreign Minister Hakan Fidan