Aaj News

چھکا لگانے کے بعد بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، افسوسناک ویڈیو وائرل

بلے باز کی شناخت ہرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی، رپورٹ
شائع 29 جون 2025 03:29pm

کرکٹ میچ کے دوران بلے باز چھکا لگانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا جس کی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بیٹر چھکا لگانے کے بعد چند سیکنڈز بعد جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بیٹر چھکا لگانے کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔

نوجوان کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

رپورٹ کے مطابق بلے باز کی شناخت ہرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی، کھلاڑی فیروز پور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں کرکٹ میچ کھیلنے میں مصروف تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چھکا لگانے کے بعد بلے باز پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھا اور پھر اچانک گر گیا۔

دیگر کھلاڑی اور فیلڈرز ہرجیت سنگھ کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ اپنی آخری سانسیں لے چکا ہوتا ہے۔

نوجوان کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے اور صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میچ کے دوران بیڈمنٹن کھلاڑی کا اچانک انتقال، کھیلتے کھیلتے منہ کے بل گرگیا

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی اچانک موت کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

cricket match

Video Viral

heart fail

batter died

indian local crickter