Aaj News

اسرائیل کی طرف سے مردہ قرار دیے جانیوالے خامنہ ای کے قریبی مشیر ریاستی جنازے میں شریک

یہ بات ایرانی سرکاری میڈیا کی شائع کردہ تصاویر میں سامنے آئیں، رپورٹ
اپ ڈیٹ 28 جون 2025 02:36pm

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر علی شمخانی ریاستی جنازے میں منظر عام پر آگئے جنہیں ایرانی ریاستی میڈیا کی جانب سے شائع کردہ تصاویر میں دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی شمخانی ایک اعلیٰ ایرانی فوجی اور سیاسی عہدیدار ہیں جن کے بارے میں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں شہید کر دیا گیا۔

تاہم ہفتے کے روز اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں شہید ہونے والوں کے ریاستی جنازے میں انہیں شرکت کرتے دکھایا گیا۔ یہ بات ایرانی سرکاری میڈیا کی شائع کردہ تصاویر میں سامنے آئی۔

’ابو کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا‘: ایران کا اسرائیل پر طنزیہ وار

علی شمخانی جو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے ہیں، کو 13 جون کو ایران پر اسرائیل کے غیرمعمولی حملوں کے بعد اسرائیل اور ایرانی میڈیا نے مردہ قرار دیا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

بعد ازاں ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ شمخانی زندہ ہیں، اور ان کا ایک پیغام بھی شائع کیا تھا جو مبینہ طور پر شمخانی کی جانب سے خامنہ ای کے لیے تھا، جس میں لکھا تھا کہ میں زندہ ہوں اور قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔’

ہفتے کے روز، تہران میں ہونے والے اجتماعی جنازے میں شمخانی کو ایرانی ریاستی میڈیا کی جانب سے شائع کردہ تصاویر میں دیکھا گیا۔ وہ ایک چھڑی کے سہارے کھڑے تھے اور ان کے ساتھ چار دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Iran

alive

Ayatollah Khamenei

ali shamkhani

historic' state funeral

nearest Advisor