Aaj News

چوری کا ڈراپ سین: گھر کی مالکن ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی

واردات میں ملوث خاتون اور اُس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کچھ نقدی، سونا اورپستول برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس
شائع 28 جون 2025 09:49am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور میں ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقدی اور 40 تولے سونے کی چوری کی واردات کا سنسنی خیز ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے واردات میں ملوث خاتون اور اُس کے ساتھی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ حیران کن طور پر چوری کی اس منصوبہ بندی کی ماسٹر مائنڈ خود متاثرہ گھر کی مالکن نکلی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے ڈرائیور کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کا منصوبہ بنایا۔ واقعے کے روز جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے، ملزمہ نے ڈرائیور سے واردات کروائی۔ واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی خود ملزمہ نے فراہم کیا۔

لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک

واردات کے بعد خاتون نے ڈرائیور سے ایک خفیہ مقام پر ملاقات کی، جہاں سونا اور نقدی وصول کرکے اُسے بلاک کر دیا۔ خاتون نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اُس نے پیسوں اور سونے کی لالچ میں یہ سارا ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کچھ نقدی، سونا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

lahore

robbers

police

Robbery