Aaj News

محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات، نوٹی فکیشن جاری

چاروں صوبائی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کیلئے درخواست کی تھی
شائع 28 جون 2025 02:12am

وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کردی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں محرم الحرام میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997کے تحت ہوگی۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی محرم الحرام میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے ہوگی، فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔

NOTIFICATION ISSUED

muharram security

Army deployed across the country