شوریٰ سے منظوری کے بعد آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدہ معطل کرنا لازمی ہوچکا، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ معاہدے کی معطلی کا بل شوریٰ نگہبان سے منظوری کے بعد ہم پر لازم ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس بل کے پابند ہیں اور اس کے نفاذ میں کوئی شک نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ اب ہمارا تعلق اور تعاون ایک نئی شکل اختیار کرے گا، اور اب اس میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق، برطانوی اخبار کا دعویٰ
ایرانی پارلیمنٹ نے حالیہ دنوں ایک بل منظور کیا تھا جس کے تحت IAEA کے ساتھ تعاون کو محدود یا معطل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
ٹرمپ کا آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات کا دعویٰ، عباس عراقچی نے تردید کردی
تاہم اب شوریٰ نگہبان نے اس بل کو قانونی حیثیت فراہم کردی ہے، جس کے بعد ایرانی حکومت پر اس پر عمل درآمد لازم ہو چکا ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔