چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کردی، مودی سرکار کی مشکل بڑھ گئی

بھارت کا 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر ہے، رپورٹ
شائع 27 جون 2025 01:22pm

نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین کی جانب سے اب بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے جس کے بعد چینی کھاد کے بغیر بھارت کی زراعت مفلوج ہوگئی ہے۔

دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی۔

چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ پھلوں و سبزیوں کی فصلوں کے لیے بھارت کا 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر ہے۔

مودی سرکار نے اڈانی گروپ کو نوازنے کیلئے قومی سلامتی کے اصول بھلا دیے

رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس خصوصی کھادیں بنانے کی ٹیکنالوجی بھی موجود نہیں ہے۔

مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا

چین کی عائد کردہ پابندیون نے بھارت کی حقیقت سب کے سامنے پیش کردی۔ مودی سرکار کے خود انحصاری کے نعرے محض سیاسی تماشہ ثابت ہو چکے ہیں۔

China stops

special fertilizer

to india