Aaj News

وزیرداخلہ سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات،خطے کی صورتحال اور تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ نے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کی کاوشوں کو سراہا
شائع 27 جون 2025 01:06pm

وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حالیہ امریکی صدر سے ملاقات کے تناظر میں بھی گفتگو ہوئی،وزیر داخلہ نے ایران-اسرائیل جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کی کاوشوں کو سراہا.

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی صدر غزہ میں بھی جنگ بندی کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے اور مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے۔

ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان ہمارا ایک اہم دوست ہے، ہم دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

Interior Minister

mohsin naqvi

Acting US Ambassador