کراچی: سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، ہنگامی لینڈنگ
طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے
کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پرواز کے روانہ ہونے کے چند ہی منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ائیر لائن کا طیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔پرواز کے چند منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔
ہنگامی لینڈنگ کے وقت ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں الرٹ رہیں۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں، اور طیارے کی فنی جانچ کا عمل جاری ہے۔
karachi
Flights
landing
SAUDI AIR LINE
مقبول ترین
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔