Aaj News

محرم الحرام کی سیکیورٹی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں 27 جون تا 6 جولائی تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، نوٹیفکیشن جاری
شائع 27 جون 2025 09:57am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ حساس صورتِ حال کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 27 جون سے 6 جولائی 2025 تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 7 مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں جلوسوں، عوامی اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور اشتعال انگیز مواد پر مکمل پابندی شامل ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کو اجازت ہوگی، کسی بھی نئی اختراع یا غیر منظور شدہ سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تمام پابندیاں یکم تا 10 محرم الحرام نافذ العمل رہیں گی، جبکہ ڈبل سواری پر پابندی 9 اور 10 محرم کو مؤثر ہو گی۔

پنجاب بھر کے تمام ضلعی و پولیس حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

lahore

punjab

Section 144

security

Law and Order

Muharram ul Haram

jalos