Aaj News

سعودی عرب کا وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان، تارکین وطن کے لیے ریلیف

نئے قانون کا آغاز یکم محرم 27جون سے کر دیا گیا، سعودی محکمہ پاسپورٹ
شائع 27 جون 2025 09:07am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کر دیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا قانون 27 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ ’ابشر‘ کے ذریعے ’تواسل‘ سروس پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کے وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد ایسے افراد کو قانونی پیچیدگیوں، بھاری جرمانوں اور سزا سے بچانا ہے جو وزٹ ویزا ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں موجود ہیں۔ توسیع حاصل کرنے کے بعد وہ بغیر کسی اضافی سزا کے اپنے ممالک واپس جا سکیں گے۔

Passport

visit visa

saudiarab