Aaj News

خیبر پختونخوا میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی مراکز اور دیگر دفاتر بند رہیں گے، اعلامیہ
شائع 26 جون 2025 09:40pm

خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، یہ فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کے چاند کے اعلان کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق یکم محرم کو صوبے میں تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی مراکز اور دیگر دفاتر بند رہیں گے۔

خیبر پختونخوا

Muharram ul Haram

KPK Government

Public Holiday