Aaj News

ہالا سے اغوا ہونے والی طالبہ کراچی سے بازیاب

معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، پولیس
شائع 26 جون 2025 02:03pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ہالا سے تین روز قبل اغوا ہونے والی کالج کی طالبہ کو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ہالا پولیس نے لڑکی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ تین روز قبل رات کے وقت پیش آیا، جب نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوکر لڑکی کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ہالا تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ تفتیشی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

FIR

sindh

police

recover

kidnaping

girl kidnap