Aaj News

وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی

پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی منظوری
اپ ڈیٹ 26 جون 2025 01:42pm

وزیرِاعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں قومی سلامتی، علاقائی کشیدگی میں کمی، اور توانائی پالیسی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شرکاء کو حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ نے فنانس بل مالی سال 2025-26 کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل (بجٹ) کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔

وزیر اعظم نے ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز جلد نصب کرنے کی ہدایت کردی

وفاقی کابینہ نے وزارتِ توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کرلیا۔ اجلاس میں پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران ملکی معاشی و توانائی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی اور پالیسی فیصلوں پر مشاورت مکمل کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظور دی تاہم وہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

PM Shehbaz Sharif

federal cabinet meeting