1000 روپے کے نئے نوٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
**سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک نیا ایک ہزار روپے کا کرنسی نوٹ دکھایا جا رہا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
مذکورہ ”نئے“ نوٹ کی ویڈیوز گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہیں، خصوصاً ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر لوگ اسے بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔
    
دوسری جانب ایک سوشل میڈیا صارف نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے یہ نوٹ 2024 میں خود ڈیزائن کیا تھا، جس سے اس کی اصلیت پر مزید سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
    
متعدد رپورٹس میں اس نئے نوٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا حوالہ دیتے ہوئے تردیدی بیان شائع کیا ہے۔ تاہم، اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے فی الحال اس حوالے سے کسی بھی سرکاری بیان کے جاری ہونے کی تردید کی ہے۔
 
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔