Aaj News

پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، میچز کب کھیلے جائیں گے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی
شائع 25 جون 2025 08:41pm

بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تینوں میچز کا میزبان ڈھاکا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں گے۔

دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں مدمقابل آئیں تھی جہاں گرین شرٹس نے کلین سوئپ کیا تھا۔

t20 series

Pak Vs Bangladesh

Pakistan vs Bangaldesh