Aaj News

اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ضم اضلاع اور بجٹ امور پر اہم مشاورت

رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو حکومت کی طرف سے معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
شائع 25 جون 2025 08:13pm

پارلیمنٹ ہاؤس میں ضم اضلاع اور بجٹ سے متعلق امور پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اہم مشاورت ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور جنید اکبر نے مشاورتی عمل میں شرکت کی جبکہ حکومت کی طرف سے رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شریک ہوئے۔

مشاورتی عمل میں چیئرمین ایف بی آر بھی شریک ہوئے جبکہ پی ٹی آئی وفد میں سابقہ فاٹا پاٹا اور خیبر پختونخوا کے ارکان شریک بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سابقہ فاٹا اورپاٹا معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو حکومت کی طرف سے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے ان تمام امور پر پیش رفت کی خواہاں ہے جو سابقہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے مزید مشاورتی نشستیں ہوں گی تاکہ کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

opposition

parliment house

Fata

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pata

Budget 2025 2026