Aaj News

اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

محسن نقوی کی تقرری نگراں وزیراعظم نے کی جو غیر قانونی ہے، وکیل درخواست گزار
شائع 25 جون 2025 01:04pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جب کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محسن نقوی کی تقرری نگراں وزیراعظم نے کی جو کہ آئینی و قانونی طور پر اختیارات سے تجاوز تھا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ : نظر بندی قانون کی بحال کا تحریری فیصلہ جاری، غلط استعمال پر سزا اور جرمانے کی تجویز

دوسری جانب پی سی بی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ محسن نقوی کی تقرری مکمل طور پر قانون کے مطابق ہوئی اور موجودہ وزیراعظم نے بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ تقرری کے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ مختصر فیصلہ جلد جاری کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد

chairman pcb

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

highcourt