Aaj News

ایس سی او اجلاس میں مشیر قومی سلامتی عاصم ملک کی شرکت، علاقائی چیلنجز پر گفتگو

مشیر قومی سلامتی نے عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا
اپ ڈیٹ 25 جون 2025 12:12pm

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی نے عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پرامن ہمسائیگی اور تعمیری تعاون کی پالیسی کو پاکستان کی اولین ترجیح قرار دیا۔

دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عاصم ملک نے چینی قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی مشیران کا اجلاس جاری

فریقین نے خطے میں پائیدار امن، انسداد دہشت گردی، اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مشیر قومی سلامتی نے چینی حکام کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان

SCO

meeting

shanghai cooperation organization

SCO meeting

Asim malik