Aaj News

تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، انقلاب اسکوائر پر فتح کا جشن

ایرانی عوام نے فوج کے حق میں شدید نعرے لگائے
شائع 24 جون 2025 10:49pm

تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر فتح کا جشن منایا۔ عوام نے ایرانی فوج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر جمع ہو کر فتح کا جشن منایا۔

عوام نے ایران کی مسلح افواج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور ملکی دفاع پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ریلیوں میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور وطن کا دفاع ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، ’سیز فائر کا نفاذ ہوگیا‘

عوامی جوش و جذبے سے دارالحکومت کا ماحول جشن میں بدل گیا، جہاں قومی پرچموں اور انقلابی ترانوں کی گونج سنائی دیتی رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملوں کے باعث شہر چھوڑنے والے کئی افراد اب اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں۔ شیراز کی رہائشی ایک خاتون نے کہا کہ جنگ رکنے پر بے حد خوش ہوں، یہ ایک غیر ضروری جنگ تھی جس کی قیمت ہمیں عوام کو چکانی پڑی۔

Tehran

Iran Israel War

Iran Israel Ceasefire

Civilian Life

Displacement

Peace Return