Aaj News

کیا اسرائیل کی حمایت نے ٹرمپ کی مقبولیت کو ڈبو دیا؟

کیا اسرائیل کی اندھی حمایت اور پرائی جنگوں میں مداخلت نے ٹرمپ کو اُن ہی ریاستوں میں غیر مقبول بنا دیا جہاں سے وہ پہلے فاتح بن کر نکلے تھے؟
شائع 24 جون 2025 09:57pm

پرائی جنگوں میں ٹانگ اڑانا اور اسرائیل کی بے جا حمایت نے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت کو زبردست نقصان پہنچا دیا ، کئی سوئنگ ریاستوں سمیت جیتی گئی 31 ریاستوں میں سے 15 میں ٹرمپ کی مقبولیت منفی ہوگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت اور پرائی جنگوں میں مداخلت کے باعث ان کی عوامی مقبولیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تازہ سیاسی تجزیوں اور عوامی جائزوں کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت ان ریاستوں میں بھی منفی ہو گئی ہے جہاں وہ ماضی میں کامیابی حاصل کر چکے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 31 جیتی ہوئی ریاستوں میں سے 15 میں نیچے آ چکی ہے۔ ریاست مشی گن میں ان کی مقبولیت منفی 11، نیواڈا میں منفی 12، وسکونسن میں منفی 13 اور پینسلوانیا میں منفی 12 پوائنٹس تک گر گئی ہے۔

اسی طرح نارتھ کیرولینا میں ٹرمپ کی مقبولیت منفی 8، ایریزونا میں منفی 12، ٹیکساس میں منفی 8، اوہائیو اور جارجیا میں منفی 6، جبکہ فلوریڈا اور انڈیانا میں بھی منفی سطح پر جا پہنچی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے آئندہ مڈٹرم انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا، خصوصاً جب ان کی خارجہ پالیسی پر عوامی ردعمل منفی ہوتا جا رہا ہے۔

Benjamin Netanyahu

Iran Israel War

Iran Israel Tension

Amrica

President Donald Trump