کاغان : سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق
حادثے میں 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا جسے ابتدائی طبی امداد دی گئی، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔
کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی
حکام کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر خیریت سے ہے۔ ورثاء کے پہنچنے تک بچے کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تحویل میں رکھا جائے گا۔
KPK
Accident
Car
Kaghan Development Authority
Kaghan
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔