Aaj News

اسحاق ڈار پاک-امارات وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کے لیے یو اے ای پہنچ گئے

پاک امارات مشترکہ وزارتی اجلاس 12 سال بعد منعقد ہورہا ہے
شائع 23 جون 2025 11:57am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ترکیے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاک-امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اجلاس 12 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

اماراتی وفد کی قیادت شیخ عبداللہ بن زید النیہان کریں گے، جو امارات کے وزیر خارجہ بھی ہیں۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نئے معاہدوں پر غور متوقع ہے۔

پاکستان

United Arab Emirates (UAE)

Deputy PM Ishaq Dar

Sheikh Abdullah bin Zayed Al Nahyan

Ministerial Commission meeting