امریکی حملے کے بعد ایرانی جوہری تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد جوہری تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ تصاویر میں نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات پر ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔
فردو کے جوہری مرکز کی تصاویر میں امریکی حملے کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔
ایرانی میزائلوں کا مغرب کو جھٹکا: آئرن ڈوم سے لے کر امریکی دفاعی نظام تک کوئی پکڑ نہ پایا
متاثرہ ایرانی جوہری تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر۔




امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے تین اہم جوہری مقامات پر کیے گئے حملوں نے اس کے جوہری پروگرام کو مکمل تباہ کر دیا ہے، تاہم تجارتی سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے والے آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا طویل عرصے سے جاری جوہری منصوبہ ابھی بھی مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کرنے کے دعوے سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اہم انکشاف کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات مکمل طور تباہ کردیں ہیں لیکن اسرائیلی ملٹری اور عہدیدار کہتے ہیں کہ نقصان تو ہوا لیکن تنصیبات تباہ نہیں ہوئی ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔