Aaj News

صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے کے بعد رجیم چینج کا مطالبہ

ٹرمپ نے فوجی کارروائی کو شاندار کامیابی قرار دے دیا
شائع 23 جون 2025 08:23am

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظامِ حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے حالیہ امریکی فوجی کارروائی کو شاندار کامیابی قرار دیا ہے۔ ”ٹروتھ سوشل“ پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ ”رجیم چینج“ کی اصطلاح سیاسی طور پر درست نہیں سمجھی جاتی، لیکن اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کو عظیم نہیں بنا سکتی تو پھر تبدیلی کیوں نہ ہو؟

صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حالیہ امریکی حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی بی ٹو پائلٹ میزوری میں بحفاظت لینڈ کرگئے ہیں۔ انہوں نے اس فوجی کارروائی کو ”ایک شاندار کامیابی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، اگر ایران کو موقع ملتا تو وہ ضرور یہ بم استعمال کرتا۔

ٹرمپ کا ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ، امریکی اخبار نے اہم انکشاف کردیا

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج نے اس کارروائی میں بہادری اور ذہانت کا زبردست مظاہرہ کیا اور مکمل و فیصلہ کُن فتح حاصل کی۔

صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں، ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، پینٹاگون حکام

انہوں نے کہا کہ ’ہماری ناقابلِ یقین فوج کا شکریہ، انہوں نے حیرت انگیز کام کیا، یہ واقعی خاص تھا۔‘

IRAN ISRAEL CONFLICT

Iran Israel War

Iran Israel Tension

Iranian Nuclear Sites

President Donald Trump

US attack on Iran