Aaj News

نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی

محدود وسائل میں کھلاڑیوں نے بہترین پرفارم کیا، ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان
شائع 22 جون 2025 11:19pm

نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ملائشیا سے واپس لاہور پہنچ گئی۔ ائیرپورٹ پر پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے ٹیم کا استقبال کیا لیکن کوئی حکومتی عہدیدار ہاکی ٹیم کے استقبال کیلئے نہ پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے حکام اور کھلاڑیوں کے دوستوں نے استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد بھی ٹیم کے ساتھ واپس پہنچے۔ ائیرپورٹ کے باہر قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل میں کھلاڑیوں نے بہترین پرفارم کیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی فائنل میں توقعات کے مطابق نہیں کھیل سکے۔

حکومت قومی کھیل پرسنجیدگی سےتوجہ دے تو مستقبل میں ہاکی کے انٹرنیشنل ایونٹس قومی ٹیم اپنے نام کر سکتی ہے۔

پاکستان

lahore airport

Hockey Nations Cup

natioanl hockey team

arrives back

welomes