Aaj News

جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی حملوں کیخلاف کل یوم احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دیں
شائع 22 جون 2025 09:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی نے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کردیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکا نے فوری یہ جنگ بند نہ کی تو احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہا کہ ایران کی پوری قوم متحد ہے، صہیونیوں کو اس ظلم کو بند کرنا ہوگا، غزہ میں روزانہ معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے میزاٸل تل ابیب پہنچ رہے ہیں، اسراٸیل فلسطین پر دہشتگردی کر رہا ہے، نوجواں حق پر چلنے والی تحریکوں کاحصہ بنیں، نوجوان سفیر بن کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا نے دنیا کے امن کو تراش کر ایران پر حملے کیے، امریکا کا زوال شروع ہو چکا ہے، حق و سچ کا ساتھ دینے والوں کا نیا اتحاد سامنے آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسراٸیل فلسطین کی نسل کشی کررہا ہے، ہم ایران کو سلام پیش کرتے ہیں۔

JI

Iran Israel War

protest anounce