Aaj News

’جنگ نہیں امن چاہیے،‘ ایران پر امریکی حملوں کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

تل ابیب میں عوام نے نیتن یاہو کے خلاف ریلی نکالی
اپ ڈیٹ 22 جون 2025 09:15pm

ایران پر امریکی حملوں اور اسرائیل کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے کیے گئے، ٹوکیو، برلن، نیو یارک اور تل ابیب میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جہاں عوام نے نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

دنیا بھر کے مختلف شہروں میں ”جنگ نہیں، امن چاہیے“ کے نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

ٹوکیو میں ایران پر امریکی حملوں کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنگ کی مذمت کی۔

امریکہ نے ایران کی تین نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست حملہ کردیا، صدر ٹرمپ کا اعلان

نیویارک میں بھی جنگ مخالف یہودیوں نے احتجاج کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی۔

اسی طرح برلن میں بھی عوام سڑکوں پر نکلے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جنگ کا خاتمہ کیا جائے اور امن قائم کیا جائے۔

تل ابیب میں بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، جہاں عوام نے اسرائیلی حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

ایران پر امریکی حملے کے خلاف بھارت میں بھی احتجاج کیا گیا۔ کولکتہ میں مظاہرین نے امریکی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی صدر ٹرمپ کا پتلا بھی نذرآتش کر دیا۔

دوسری جانب فرانس، جرمنی، امارت، سعودی عرب، مصر، لبنان نے مذاکرات پر زوردیا جبکہ ترکی، کیوبا، چلی، میکسیکو، وینزویلا نے امریکی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قراردے دیا۔

Benjamin Netanyahu

Iran Israel War

President Donald Trump

Potest against Amrica and Israel