Aaj News

امریکا نے ایران پر حملے سے پہلے آگاہ کردیا تھا، برطانوی وزیر تجارت

برطانیہ ان حملوں میں ملوث نہیں تھا، جوناتھن رینالڈز
شائع 22 جون 2025 04:35pm

امریکا کے ایران پر حملے کے حوالے سے برطانوی وزیر تجارت کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے سے پہلے آگاہ کردیا تھا لیکن برطانیہ ان حملوں میں ملوث نہیں تھا۔

برطانوی وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے انٹرویو میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آئندہ ہفتے پروازیں شروع کرے گا۔

ایران پر حملوں کے بعد روس کا محتاط ردعمل، پیوٹن کا ٹرمپ سے بات کرنے کا فوری ارادہ نہیں: کریملن

جوناتھن رینالڈز نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر صورتحال پر اتحادیوں سے بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے اتوار کی صبح ایران میں 3 نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کیے، جس کے بعد امریکہ پہلی بار براہ راست اسرائیل کی جاری جنگ میں شامل ہوگیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکیاں خطے کو ممکنہ وسیع جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

IRAN ISRAEL CONFLICT

Iran Israel War

IRANIAN SUPREME LEADER

US attack on Iran

attacks on Iran

british trade minister