Aaj News

نیشنز کپ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان کو2-6 سے ہرا دیا
اپ ڈیٹ 21 جون 2025 08:09pm

ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 6 - 2 سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 کی واضح برتری حاصل کی۔ کیویز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔

پنلٹی کارنرز اور فیلڈ گولز کی مدد سے انہوں نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے دو گول کیے لیکن وہ میچ میں واپسی کے لیے ناکافی تھے۔

قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کوالالمپور میں میچ شام 6 بجے شروع ہوا، قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

پاکستان

NewZealand

underway

Hockey Nations Cup