Aaj News

ڈی آئی خان: پولیس پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں سے جدید اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئے ، ڈی پی او
شائع 21 جون 2025 03:24pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ہتھالہ کے علاقے ملنگ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ دو دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی پی او سجاد احمد کے مطابق دہشتگردوں نے ٹکواڑہ سے ڈیوٹی ختم کر کے گھروں کو واپس جانے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت فتح ولد حنان کے نام سے ہوئی ہے۔

بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے جدید اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

firing

security

police

terrorists

Dera Ismail Khan

terrorists attack