Aaj News

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ، مختلف علاقوں میں رم جھم، موسم خوشگوار

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 21 جون 2025 09:20am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی میں آج صبح سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن اور اطراف کے علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

karachi

karachi weather

weather

Rain prediction

Weather Updates

Drizzling