Aaj News

امریکی شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیمی بروس

مختلف ممالک میں رہنے والے امریکی شہریوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
شائع 21 جون 2025 12:33am

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ٹیمی بروس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ہماری اولین ترجیح امریکی شہریوں کا تحفظ ہے۔

’صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو حل کرسکیں گے‘: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کو امید

امریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دے گا، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں ، مختلف ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کررہتے ہیں، اوورسیز امریکی متعلقہ ملک میں امریکی سفارت خانوں سے ساتھ رابطے میں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا ایران اسرائیل کشیدگی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کرلیں گے۔

Tammy Bruce

safety of American citizens

our top priority

State Department spokesperson