Aaj News

کراچی: ڈاکؤوں کی فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد جاں بحق

بھینس کالونی میں سیکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو بھی مارے گئے
شائع 19 جون 2025 11:36pm

شہر میں فائرنگ کے واقعات میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک 7 سالہ بچی اور ایک خاتون سمیت 2 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، سیکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ میں دو مبینہ ڈاکو بھی مارے گئے۔

واقعہ فقیرہ گوٹھ میں پیش آیا جہاں فائرنگ کی زد میں آ کر 7 سالہ بچی جاں بحق ہوئی جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے دوران ایک نوجوان اسحاق (26 سالہ) بھی جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق اسحاق کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکرخاتون جاں بحق ہوئی ہے۔

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ڈاکو سمیت 4 افراد زخمی

بھینس کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، قریب موجود سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

police

Street Crime

Karachi Crime