لاہور: سینئر سرکاری ڈاکٹرز کیلئے اعلیٰ طبی تعلیم کے دروازے بند، عمر کی حد مقرر
40 برس سے زائد عمر کے ڈاکٹرز پوسٹ گریجویشن کیلئے نااہل قرار دے دئیے گئے
پنجاب میں سرکاری سینئر ڈاکٹرز کیلئے اعلیٰ طبی تعلیم کی راہ میں بڑی رکاوٹ کھڑی کر دی گئی ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے نئی پالیسی کے تحت 40 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجویشن اور 45 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز کو سیکنڈ فیلوشپ کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
محکمہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب پوسٹ گریجویشن کے داخلے کیلئے عمر کی بالائی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق 40 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے اسی طرح 45 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز سیکنڈ فیلوشپ کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔
punjab
doctors
تعلیم
Post graduation
Second Fellowship
FCPS/MCPS
Specialized healthcare
مقبول ترین
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔